Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی عدالت نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کو غیرقانونی قرار دے دیا

غزہ کی پٹی قانونی طور پر فلسطین کا حصہ ہے، عدالت
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2024 08:02pm
فوٹو۔۔۔۔روئٹرز
فوٹو۔۔۔۔روئٹرز

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی قانونی حیثیت سے متعلق فیصلہ سنا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی عدالت انصاف نے جمعے کو کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی بستیوں کی تعمیر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے مطابق فلسطینی علاقوں میں موجود قدرتی وسائل کی تلاش کی اسرائیلی پالیسی بھی عالمی قوانین کے خلاف اقدام ہے۔

عالمی عدالت انصاف کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے، غزہ اور مشرق بیت المقدس پر اسرائیل کا قبضہ ہے، فلسطین کے یہ مقبوضہ علاقے ایک ہی خطے کا حصہ ہیں۔ عالمی عدالت نے کہا کہ یہ اسرائیل اور فلسطین کا دو طرفہ مسئلہ نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔

انٹرنیشنل کورٹ نے مزید کہا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی پالیسیاں ان علاقوں کے بڑے حصے کو ضم کرنے کے مترادف ہے۔

عدالت نے کہا کہ ان کے پاس اپنی رائے دینے کیلئے مناسب ثبوت موجود ہیں ،عدالت کی رائے کا یہ مطلب نہیں کہ اس پر عملدرآمد بھی کیا جائے۔

آئی سی جے نے فیصلے میں کہا کہ سال 2005 میں غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کا انخلا ہوا، غزہ کی پٹی قانونی طور پر فلسطین کا حصہ ہے۔

Palestine

UN top court

Israeli occupation