Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے پی اسمبلی: صوبے کو بجلی فی یونٹ 10 روپے دینے کی قرارداد منظور، دوران قرارداد بجلی ہی چلی گئی

بجلی صوبے کی پیدوار ہے اور صوبے کا حق ہے، متن
شائع 19 جولائ 2024 05:55pm

خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجلی کے نئے نرخ کیلئے قردارمنظور کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق بجلی سے متعلق قرار داد پیش کرنے کے دوران اسمبلی سے بجلی ہی چلی گئی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجلی فی یونٹ نئے نرخ کے لئے قردار منظور کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق قردار رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی نے پیش کی۔ قرار داد پیش کے دوران ایوان سے بجلی غائب ہوئی جس پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ ’ لگتا ہے انکو پتہ چل گیا۔’ جس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ بجلی صوبے کی پیدوار ہے اور صوبے کا حق ہے۔ متن میں مزید کہا گیا کہ صوبے کو فی یونٹ 10 روپے فروخت کی جائے۔

KPK Assembly

Resolution

electricity bill