Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ’آپریشن عزم استحکام‘ کے خلاف قرارداد منظور

افوا ہے عزم استحکام کی آڑ میں نیا فوجی آپریشن شروع ہوگا، نقصان کی ذمہ داری وفاق پر عائد ہوگی، متن
شائع 19 جولائ 2024 05:25pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں آپریشن عزم استحکام کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

وزیر قانون آفتاب عالم کی پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عزم استحکام آپریشن سے متعلق افواہیں ہیں، افوا ہے کہ عزم استحکام کی آڑ میں نیا فوجی آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔

’کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہوگا‘، وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی

قرار داد میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے واضح کیا تھا کہ فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں ہے، آپریشن سے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔

عزم استحکام کا غلط تاثر لیا گیا، کوئی آپریشن ہوگا نہ لوگوں کو گھروں سے نکالا جائے گا، سکیورٹی ذرائع

کے پی اسمبلی سے منظور قرار داد میں مزید کہا گیا کہ وفاق کسی بھی فیصلے سے پہلے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے، آپریشن سے متوقع نقصان کی ذمہ داری وفاق پر عائد ہوگی۔

آپریشن عزم استحکام کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ شاہد خاقان عباسی نے اہم سوالات اٹھا دئے

KPK Assembly

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Operation Azm e Istehkam