Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا اسمبلی سے پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف قرارداد منظور

تحریک انصاف آئین کیساتھ کھڑی ہے، پابندی لگائی گئی تو یہ آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے، قرار داد
شائع 19 جولائ 2024 05:07pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

خیبرپختونخوا اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ صوبائی اسمبلی میں وزیر قانون آفتاب عالم نے پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے سے واضح ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

قرار داد میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دی جائیں، عدالتی فیصلے کے باوجود وفاقی کابینہ پی ٹی آئی پر پابندی کا بیانیہ بنا رہی ہے، تحریک انصاف آئین کیساتھ کھڑی ہے، پابندی لگ جاتی ہے تو یہ آئین کے آرٹیکل 17کی خلاف ورزی ہے۔

پی ٹی آئی پر پابندی، ن لیگ کو اتحادی جماعتوں سے ’مشاورت‘ کا خیال آگیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جارہے ہیں، مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو بن مانگے ریلیف دیا۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو فوری واپس لینا چاہیے، انسانی حقوق کمیشن پاکستان

عطا تارڑ کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا تھا جب کہ انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو فوری واپس لینا چاہیے۔

KPK Assembly

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)