Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
07 Rajab 1446  

سیاسی ماحول مزید تلخ، گوجرانوالہ میں تقریب میں عمر ایوب کی شرکت سے قبل پولیس کا گھیراؤ

بھاری نفری نے ہوٹل مالکان کو گرفتار کر لیا اور درجنوں صحافیوں کو یرغمال بنا لیا
شائع 19 جولائ 2024 03:18pm

سیاسی ماحول گرم اور تلخ ہوگیا، گوجرانوالہ کی تقریب میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی شرکت سے قبل ہی پولیس پہنچ گئی اور ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ مقامی ہوٹل میں پی ایف یو جے کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے شرکت کرنی تھی۔

اس سے قبل ہی پولیس کی بھاری نفری نے ہوٹل مالکان کو گرفتار کر لیا اور ہوٹل کو چاروں طرف سے گھیر کر درجنوں صحافیوں کو یرغمال بنا لیا۔

بعدازاں پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ صحافیوں نے پولیس کے اقدامات کا قابل مذمت قرار دیا اور جی ٹی روڈ بند کرکے احتجاج کیا۔

پاکستان

UMER AYUB