Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کا جھانسا دے کر لڑکی سے دو ملزمان کی زیادتی اور بلیک میلنگ

ہارون اور سراج نے غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصویریں بھی بنائیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، مقدمے کا متن
شائع 19 جولائ 2024 02:37pm

راولپنڈی میں شادی کا جھانسا دے کر ڈیڑھ سال تک لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تھانہ مندرہ میں متاثرہ لڑکی کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم ہارون شادی کا جھانسا دے کر ڈیڑھ سال تک زیادتی کرتا رہا۔ اس دوران اس نے غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصویریں بنائیں اور اب بلیک میلنگ پر اتر آیا ہے۔

ملزم نے جھگڑا کرکے تعلق ختم کردیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ ملزم کے اس عمل پر ہم نے رشتہ دینے سے انکار کردیا۔ ایک اور ملزم سراج بھی شادی کا جھانسا دے کر 6 ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔

مقدمے کے متن کے مطابق دونوں ملزم ویڈیوز اور تصویریں گھر پر اور ہمسایوں کی دیواروں پر چسپاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

BLACKMAILING

LURED FOR MARRIAGE

VIDEOS AND PICTURES

THANA MUNDRA RAWALPINDI