Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے میں بھی اضافہ ریکارڈ

مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 24 اعشاریہ 36 فیصد ہوگئی۔
شائع 19 جولائ 2024 02:35pm

مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران 29 اشیا ضروریہ مہنگی ہو گئیں۔

محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ76فیصد مزید بڑھ گئی ، مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 24 اعشاریہ 36 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات نےمہنگائی سےمتعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء ضروریہ مہنگی، صرف 5کے نرخ کم ہوئے، ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو38روپے 29پیسے مہنگا ہوا۔

پاکستان

Pakistan Inflation