Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

دنیا بھر میں مایئکرو سوفٹ کے سسٹم میں بڑی خرابی، ہزاروں پروازیں متاثر

بڑے بینک، میڈیا آؤٹ لیٹس اور ایئر لائنز کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ غیر موثر ہوکر رہ گئے ہیں۔
شائع 19 جولائ 2024 01:31pm

دنیا بھر میں مائیکرو سوفٹ کے سسٹم میں بہت بڑے پیمانے پر خرابیاں پیدا ہوئی ہیں۔ بڑے بینک، میڈیاآؤٹ لیٹ اور ایئر لائنز میں آئی ٹی کے شعبے بندش کا شکار ہیں۔

آئی ٹی کے شعبوں بند ہو جانے سے بہت کچھ تھم گیا ہے۔ آن لائن سروسز میں غیر معمولی رکاوٹ آرہی ہے۔

لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے پلیٹ فارم کو بھی بندش کا سامنا ہے۔ آئی ٹی کے شعبے کی بندش کے باعث برطانیہ میں ٹرین سروس بھی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ٹرین کمپنیوں نے مسافروں کو خبردار کی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تمام پروازیں گراؤنڈ کردی گئی ہیں۔ جرمنی کے برلن ایئر پورٹ نے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ ہسپانوی کے ایئر پورٹس سے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ امریکی ایئر لائنز بھی تمام پروازیں روک دی ہیں۔

GLOBAL MICROSOFT OUTAGE

FLIGHTS CANCELED

BUSINESS STUCK

TRAIN SERVICES AFFECTED