Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صنم جاوید کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی
شائع 19 جولائ 2024 12:13pm

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صنم جاوید کے خلاف دائر ایف آئی اے کی اپیل کی 23 جولائی کے لیے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

ڈسٹرکٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ڈیوٹی جج کی جانب سے صنم جاوید کو ایف آئی اے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کے پاس کسی ملزم کو کیس سے ڈسچارج کردینےکا اختیار نہیں۔

گرفتاری غیرقانونی قرار، صنم جاوید کو مزید کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائے گا، اٹارنی جنرل

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ صنم جاویدکےخلاف ایف آئی اےکی جانب سےدرج کیس کاریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں کیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ نےکوئٹہ اوردیگرتھانوں میں درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا تھا، ایف آئی اے کی جانب سےاسلام آباد ہائیکورٹ میں کوئی نمائندگی نہیں۔

بعدازاں عدالت نے صنم جاویدکے خلاف کیس میں دائر اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد

district and session court

sanam javed

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

sanam javed arrest