Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس اسٹیشن میں نوجوان نے اپنی ماں کو آگ لگا دی

ماں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئی
شائع 19 جولائ 2024 11:33am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

بھارت میں حیرت انگیز اور دلچسپ خبریں تو بے حد ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو افسردہ بھی کر دیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علی گڑھ خیر پولیس اسٹیشن میں خاتون کو بیٹے نے آگ لگا دی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی پولیس اسٹیشن میں ماں اور بیٹا موجود تھے، کہ اسی دوران نامعلوم وجہ کی بنا پر بیٹے نے اپنی ہی ماں کو آگ لگا دی۔

خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

india

Video

Mother

Son

police station