Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

جنوبی وزیرستان میں امن چوک کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق

موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد سے سابقہ امن کمیٹی کے رکن عین اللہ کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا
شائع 19 جولائ 2024 10:49am

جنوبی وزیرستان کے وانا بازار امن چوک میں گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے وانا بازار امن چوک میں دھماکا ہوا ہے، جہاں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد سے سابقہ امن کمیٹی کے رکن عین اللہ کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد راہگیر تھے جبکہ گاڑی میں سوار 4 افراد بھی زخمی ہوئے۔

جنوبی وزیرستان: پی ٹی آئی پارلیمینٹرین کے امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکہ

کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق

شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے سے 7 افراد زخمی

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جبکہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

South Waziristan

Blast