Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آئی پی پیز 40 بڑے خاندانوں کی ملکیت ہیں، بجلی کی اصل قیمت 30 لیکن 60 روپے وصول کی جارہی ہے‘

وزیرتوانائی اویس لغاری، مجھے یقین ہے کہ آپ عوام کے ساتھ تمام آئی پی پیز کا ڈیٹا شیئر کریں گے، سابق وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2024 10:34am

سابق وفاقی وزیر تجارت گوہراعجاز نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں (آئی پی پیز) کو کی جانے والی ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگنے کے بعد اب کہا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدے پڑھے اور ان کی تفصیلات بھی جانتا ہوں، بدانتظامی اور بدعنوانی کے نام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ٹوٹنے کی وجہ سے ہمیں لوٹا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گوہر اعجاز نے وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری سے آئی پی پیز کو کی گئی ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگا تھا۔ انہوں نے پریس ریلیز میں مطالبہ کیا تھا کہ تمام 106 آئی پی پیز کا ڈیٹا پبلک کیا جائے اور قوم کو بتایا جائے کہ کس بجلی گھر نے اپنی صلاحیت کے مطابق کتنی بجلی پیدا کی ؟

انہوں نے اسی پریس ریلیز میں یہ بھی کہا تھا کہ بجلی کی اصل قیمت 30 روپے فی یونٹ سے کم ہونی چاہیے، آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ٹیک اینڈ پے میں تبدیل کیا جائے۔

اب انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تفیصلی پوسٹ کی اور کہا کہ 48 فیصد آئی پی پیز 40 بڑے خاندانوں کی ملکیت ہیں، بجلی کی اصل قیمت 30 روپے یونٹ کی بجائے 60 روپے ناجائز وصول کی جارہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ وزیرتوانائی اویس لغاری، مجھے یقین ہے کہ آپ قابل وزیر ہیں، عوام کے ساتھ تمام آئی پی پیز کا ڈیٹا شیئر کریں گے۔

پاکستان

electricity

electricity bill