Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیما حیدر پاکستان بھیجے جانے کے امکان سے پریشان، ’حلالہ نہیں کرونگی‘

سیما حیدر کی جانب سے حال ہی میں ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2024 12:17pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

سیما حیدر نے سابق شوہر غلام حیدر کے پاس واپس جانے اور حلالہ کرنے سے متعلق امکان کو مسترد کرتے ہوئے پاکستانیوں کو بھی بے جا تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیما حیدر کی جانب سے ویڈیو پیغام میں اپنے حلالے سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔

ویڈیو میں سیما حیدر کی جانب سے کہنا تھا کہ میں واپس غلام حیدر کے پاس نہیں جانا چاہتی ہوں، میں نے پہلے ہی اسے طلاق دے دی ہے اور اب اس کے لیے ممکن نہیں ہے کہ میں حلالہ کر کے اس کے پاس جاؤں۔

سیما حیدر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ ہم دونوں نے طلاق لے لی ہے، اب میرا شوہر حلالہ کے بغیر کیسے مجھے اپنے پاس رکھ سکتا ہے؟

سیما حیدر کیخلاف پاکستانی شوہر کے دعوے پر بھارتی عدالت نے حکم دیدیا

جبکہ پاکستانیوں سے متعلق سیما حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو میرے مذہب تبدیل کرنے پر مسئلہ ہے۔

’طلاق نہیں ہوئی‘ ، سیما حیدر کے پاکستانی شوہر نے بھارت میں مقدمہ دائرکردیا

دوسری جانب نوائڈا کے سچن مینا کے پاس غیر قانونی طور پر بھارت آنے والی سیما حیدر کے لیے مشکل کھڑی ہوگئی ہے، سیما حیدر کے سابق شوہر غلام حیدر کے وکیل کی جانب سے بھارتی وزیر داخلہ، نیپالی اور پاکستانی سفارتخانوں میں بھی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سچن مینا اور سیما حیدر نے غلام حیدر کے بچوں کو اغوا کیا ہے، انہیں نیپال، بھارت کی سرحد غیر قانونی طریقے سے پار کر کے بھارت لے جایا گیا ہے۔

غلام حیدر کے وکیل مومن ملک کی جانب سے سورجپور ڈسٹرکٹ کورٹ میں سیما اور سچن کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی ہے، جبکہ درخواست میں فریقین کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

مومن ملک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انسداد انسانی اسمگلنگ بیورو نیپال میں بھی بچوں کو غیر قانونی طور پر بھارت لے جانے پر شکایت درج کرائی گئی ہے۔

وکیل غلام حیدر کی جانب سے بتانا تھا کہ نیپالی پولیس اس حوالے سے سچن اور سیما سے تفتیش بھی کرنے جا رہی ہے۔

سیما حیدر کے پاکستانی شوہر کو بھارت آنے کی دعوت

دوسری جانب سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ کا کہنا تھا کہ سیما کے والد کی وفات کے بعد ان کا سچن سے رابطہ ہوا، دونوں میں محبت ہوئی اور سیما اور سچن کی باقاعدہ ملاقات نیپال کے ہوٹل میں ہوئی۔

india

پاکستان

Nepal

Love Marriage

Sachin Meena

Seema Haider

ghulam haider

convert