Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہر قائد میں مطلع ابر آلود ، مختلف علاقوں میں رم جھم سے موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بھی بارش کی نوید سنادی
شائع 19 جولائ 2024 09:48am

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی شام اور رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی شام اور رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، حادثات میں 19 افراد جاں بحق

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 29 ویں نمبر پر آگیا، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 68 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی جارہی ہے۔

ادھر کراچی میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ مختلف علاقوں میں رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ماڑی پور روڈ، ڈی ایچ اے اور محمود آباد میں میں بوندا باندی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ رات بھی شہر کے مختلف علاقوں کارساز، ڈالمیا روڈ اور شاہراہ فیصل کے اطراف بوندا باندی ہوئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم گلگت بلتستان،خیبر پختونخوا، کشمیر،خطہ پوٹھوہار، اسلام آ باد، پنجاب،جنوب مشرقی/با لائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، رحیم یار خان، خانیوال، مظفر گڑھ،کوٹ ادو اور راجن پور میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم،کرک، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم لسبیلہ، خضدار، آوران، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد اورقلات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم رات کو سکھر، شکار پور، بینظیر آباد (نواب شاہ)، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران دادو، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور کرا چی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

karachi

Met Office

Rain

Karachi Rain

heavy rains

rainy weather

Rain prediction

HEAVY RAINS EXPECTED