Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خدا کی تائید حاصل ہے، میری فتح پورے امریکا کیلئے ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

مل کر نئے دور کا آغاز کرنا ہے، معاشرے کی تقسیم ختم کرنا ہوگی، قاتلانہ حملے کے بعد ری پبلکن صدارتی امیدوار کی پہلی تقریر
شائع 19 جولائ 2024 09:02am

امریکا کے سابق صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے مجھے خدا کی تائید و حمایت حاصل ہے۔ میں بچ گیا ہوں تو اِسے خدا کی طرف سے معجزہ ہی سمجھیے۔ میں جیتوں گا اور میری جیت پورے امریکا کے لیے ہوگی۔

گزشتہ ہفتے کی شام پنسلوانیہ کے شہر بٹلر میں قاتلانہ حملے کے بعد، ری پبلکن پارٹی کی طرف سے انتخابی امیدوار کے طور پر باقاعدہ نامزندگی قبول کرتے ہوئے، پہلی تقریر میں ٹرمپ نے کہا کہ میں تمام امریکیوں کے لیے صدارتی انتخاب لڑ رہا ہوں۔ امن کے پیغام کے ساتھ پوری قوم کے سامنے کھڑا ہوں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر ترقی اور آزادی کے نئے دور آغاز کرنا ہے۔ امریکی معاشرے میں پائی جانے والی تقسیم ختم کرنا ہوگی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ صدارتی انتکاب امریکا محفوظ اور مضبوط بنائے گا۔

سابق امریکی صدر نے قاتلانہ حملے کو یاد کرتے ہوئے خاصے جذباتی لہجے میں کہا کہ اگر می نے عین موقع پر سر نہ ہلایا ہوتا تو گولی نشانے پر لگتی۔ جو کچھ ہوا اُسے یاد کرکے دہرانا بھی خاصا اذیت ناک ہے۔ کان پر گولی لگنے کے بعد خون تو بہہ رہا تھا مگر میں خود کو محفوظ بھی محسوس کر رہا تھا۔ اس بات پر فخر ہے کہ میں اپنے ملک کے لوگوں کے لیے جمہوریت کو بچارہا ہوں۔ مجھے کوئی چیز اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹاسکی۔

سابق صدر کا مزید کہا کہ سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مجھے بچایا۔ ہمارے سروں پر سے گولیاں گزر رہی تھیں۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو بائیڈن انتظامیہ کا پیدا کیا ہوا ہرعالمی بحران ختم کروں گا۔ میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بھی بند کراؤں گا۔ بائیڈن انتظامیہ کو مزید چار سال برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔ مہنگائی پر قابو پانا لازم ہے تاکہ عام امریکی ریلیف مل سکے۔ شرحِ سود کو نیچے لانا اور توانائی کی قیمتیں گھٹانا ہے۔

Donald Trump

DIVINE SUPPORT

GOD SAVED ME

FORMAL NOMINATION

FIRST SPEECH AFTER ASSASSINATION BID