Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا

بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری
شائع 19 جولائ 2024 08:48am

پشاور کی بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) بسوں کے کرایوں میں روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق فی سٹاپ 5 روپے اضاف کیا گیا ہے، 5 کلومیٹر تک سفر کا کرایہ 15 سے بڑھا کر 20 روپے کردیا گیا۔

اسی طرح 10 کلومیٹر کرایہ 25 روپے، 10 سے 15 کلومیٹر کرایہ 35 روپے ہوگا، 15 سے 20 کلومیٹر کرایہ 40 روپے، 20 سے 25 کلومیٹر کرایہ 45 روپے ہوگا جبکہ 25 سے 30 کلومیٹر کرایہ 50 روپے اور 30 سے 35 کلومیٹر کرایہ 55 روپے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق 35 سے 40 کلومیٹر کرایہ 60روپے ہوگا، ٹکٹ پر ایک سواری کا کرایہ بھی 60 روپے ہوگا۔

بی آر ٹی پشاور نے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں کرلیں

پشاور کی بی آر ٹی بسوں میں اضافے کا فیصلہ

بی آر ٹی سروس پشاور ایک بار معطل ہونے کا خدشہ

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو خصوصی کارڈ جاری پر کرائے میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی، 5 سال سے کم عمر کے بچے والدین کے ساتھ مفت سفر کرسکیں گے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

BRT Peshawar

Fare Increase

transport fare

bus rapid transit (BRT)

bus rapid transit