Aaj News

پیر, ستمبر 02, 2024  
27 Safar 1446  

انتخابات کالعدم قرار دیئے جانے، آئینی میلٹ ڈاؤن کا خطرہ ہے، خواجہ آصف

وہ ہماری حکومت نہیں سسٹم لپیٹنے کی بات کر رہے ہیں، غیر یقینی صورتحال کی عدلیہ بھی ذمہ دار ہے، وزیر دفاع
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2024 09:09am

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی میلٹ ڈاؤن کا خطرہ ہے، آئینی بریک ڈاؤن نظرآرہاہے سرگوشیاں ہورہی ہیں کہ عام انتخابات کالعدم قرار دینے کے لیے اکتوبر میں درخواست لگائی جائے گی۔ پی ٹی آئی پرپابندی سےمتعلق اعلان جلدبازی میں کیا

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سسٹم ڈی ریل ہونے سے متعلق خدشات کے سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت بچانے کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے، مزاحمت کریں گے، دفاع کریں گے۔ ملک میں آئینی میلٹ ڈاؤن کا خطرہ ہے، آئینی بریک ڈاؤن نظرآرہاہے۔انتخابات کو کالعدم قراردیے جانے کا خدشہ ہے، غلام گردشوں میں سرگوشیاں ہورہی ہیں، وہ ہماری حکومت کی نہیں سسٹم لپیٹنے کی بات کررہے ہیں، سسٹم اورحکومت بچانے کےلیے ہرطرح کی مزاحمت کریں گے۔ غیریقینی صورتحال کا سیاست دانوں کے ساتھ عدلیہ بھی ذمہ دار ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ‏حالات پریشان کن ہیں۔ غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ ذمہ دار صرف سیاستدان نہیں عدلیہ بھی ہے۔ لیکن ان کے خیال میں ہفتے 10 دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔ فچ نے اپنی رپورٹ میں 18ماہ میں حکومت کے خاتمے سے متعلق جو بات کی ہے، اس میں وزن ہے، ٹیکنو کریٹ حکومت میں شامل ہونے کے لیے لوگ تیار بیٹھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کولائف سپورٹ سسٹم میں رکھنےکاسلسلہ چل رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پرپابندی سےمتعلق اعلان جلدبازی میں کیا، اتحادیوں کی مشاورت ضروری ہے، اتفاق رائے سے ایکشن لیا جائے گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اقتدارچھن جانے کے بعد پی ٹی آئی ملک کیلئےخطرہ بن گئی ہے، سفارتی سطح ہو یا کوئی اور،پی ٹی آئی کوامریکاسےامدا مل رہی ہے۔

Khwaja Asif