Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

سانگھڑ کی متاثرہ اونٹنی پہلی بار اپنے تین ٹانگوں کے سہارے کھڑی ہوگئی

متاثرہ اونٹنی لوگوں کی غیر موجودگی میں کھڑی ہوتی ہے، انتظامیہ
شائع 18 جولائ 2024 08:11pm
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ سوشل میڈیا/ اسکرین شاٹس
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ سوشل میڈیا/ اسکرین شاٹس

سانگھڑ کی متاثرہ اونٹنی پہلی بار اپنے تین ٹانگوں کے سہارے کھڑی ہوگئی، کیمی کو کئی روز سے مساج اور کھڑا کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں 13 جون کو نامعلوم افراد کی جانب سے اونٹی پر کلہاڑی کے وار کرکے اس کی ٹانگ کاٹ دی تھی، جس کے بعد سماجی کارکن سارہ جہانگیر کی تنظیم سی ڈی آر ایس بینجی پراجیکٹ فار اینیمل ویلفیئر نے آٹھ ماہ کی زخمی اونٹنی کو سانگھڑ سے ریسکیو کرکے کراچی کے ایک شیلٹر ہوم منتقل کیا تھا جہاں اونٹنی کی مصنوعی ٹانگ لگائی جانی تھی۔

مصنوعی ٹانگ لگانے کیلئے اونٹنی سانگھڑ سے کراچی منتقل، ’جان بچانےکیلئے مسلسل کھڑا رکھنا پڑیگا‘

لیکن اب انتظامیہ کے مطابق متاثرہ اونٹنی لوگوں کی غیر موجودگی میں کھڑی ہوتی ہے، جو کہ حیرت انگیز ہونے کے ساتھ ساتھ اطمینان بخش بات بھی ہے۔

انتظامیہ کا مزید بتانا تھا کہ کیمی کی متاثرہ ٹانگ پر روزانہ دوا لگا کر پٹی کی جاتی ہے اور اب اُس کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔

karachi

Camel leg