Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلام کا مہنگائی کیخلاف 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، لیاقت بلوچ
شائع 18 جولائ 2024 07:16pm

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26جولائی کو مہنگائی اور بڑھتے بجلی بلوں کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا ہو گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام کیلئے بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے عوام کا مطالبہ تھا کہ غیر ترقیاتی اخراجات کم کیے جائیں جب کہ حکومت نے ان اخراجات میں 25فیصد اضافہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری مراعات میں 100فیصد اضافہ کیا گیا اور بجٹ میں تنخواہ اور پنشن پر ظالمانہ ٹیکس عائد کیا گیا۔

مہنگی بجلی اور بڑھتے بلوں پر ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن اشرافیہ کی عیاشیاں عوام کا غصہ بڑھا رہی ہیں، جماعت اسلامی کا دھرنا عوام کی ترجمانی کرے گا۔

اسلام آباد

protest

Jamat e Islami

jamat e islami protest