کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، 36 گھنٹوں میں گرمی سے 20 افراد جاں بحق
کراچی میں بارش کا آج کوئی امکان نہیں، کراچی میں آج بھی پارہ 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر قائد میں قیامت خیز گرمی سے اچانک اموات میں اضافہ ہونے لگا، 36 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ ہیٹ اسٹروک سے اموات کی تعداد 51 ہوچکی ہے
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی کے شہریوں کو الرٹ کردیا ہے کہ شہر قائد میں بارش کا آج کوئی امکان نہیں، کراچی میں آج بھی پارہ 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، گرمی کی شدت 50 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے، ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے حبس کی صورتحال برقرار ہے، ہوا کا کم دباؤ ساحل پر آئے تو بارش ہوتی ہے۔
ادھر محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں ماہ ہیٹ اسٹروک سے اموات کی تعداد 51 ہوچکی ہے۔
علاوہ ازیں ایدھی کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران سردخانوں میں 222 میتیں لائی گئیں، 17 جولائی کو 84 لاشیں، 16 جولائی کو71 میتیں، اور 15 جولائی کو67 افراد کی میتیں ایدھی سرد خانےمنتقل کی گئی۔ ایدھی کے مطابق 4 لاوارث لاشیں بھی سرد خانے لائی گئیں۔
کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 2 افراد جاں بحق، عزاداروں سمیت سیکڑوں کی حالت غیر
آئندہ 2 روز تک کن علاقوں میں شدید ترین گرمی اور لو چلنے کا امکان ہے؟
کراچی میں راتیں بھی گرم، 31 مئی کو درجہ حرارت خطرناک ہونے کی پیشگوئی
دوسری جانب کراچی میں قیامت خیز گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے، گزشتہ روز سے اب تک گرمی سے اچانک اموات میں اضافہ ہونے لگا، 36 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
لاشوں کو مختلف مقامات سے کولڈ سٹوریج میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر نشے کے عادی بتائے جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مختلف مقامات سے لاشیں ایدھی اور چھیپا سرد خانوں میں منتقل کی گئیں، جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد نشے کےعادی تھے، اموات لسبیلہ، گلشن اقبال، لیاری، جہان آباد ، لانڈھی اور گارڈن میں ہوئیں۔
Comments are closed on this story.