Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیرو میں مسافر بس 650 فٹ گہری کھائی میں جاگری، 28 افراد ہلاک

13 افراد زخمی ہیں، واقعہ مقامی وقت کے ساتھ صبح 5 بجے پیش آیا، حکام
شائع 18 جولائ 2024 12:25pm
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

جنوبی امریکی ملک پیرو میں مسافر بس 650 فٹ کی بلندی سے کھائی میں گرنے سے 28 افراد ہلاک ہوگئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق بس مسافروں کو دارالحکومت لیما سے جنوبی شہر آیاکوچو لے جارہی تھی کہ راستے میں توازن بگڑ گیا۔ حکام کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے پیش آیا اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

حکام نے 29 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

Road Accident

death casualties