Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی کے نائب صدر کے لیے امیدوار کون ہیں اور ٹرمپ کو ہٹلر کیوں کہا تھا

سابق امریکی صدر ڈونلڈر ٹرمپ اور جے ڈی وینس کے درمیان ایک وقت تھا جب تعلقات خراب تھے
شائع 18 جولائ 2024 11:48am
تصویر بذریعہ: بلوم گرم
تصویر بذریعہ: بلوم گرم

امریکی انتخابات کی مہم کے دوران سابق امریکی نائب صدر کے لیے امیدوار جے ڈی وینس سامنے آئے ہیں، جو کہ ایک وقت تک ٹرمپ کے ناقد رہ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریبلیکن پارٹی کی جانب سے نائب صدر کے لیے سینیٹر جے ڈی وینس کو منتخب کیا گیا ہے۔

ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ جے ڈی وینس 2016 تک ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حد تک مخالف تھے کہ 2016 میں صدارتی انتخابات کے دوران ’نیور ٹرمپ؛ کی اصطلاح استعمال کی تھی، جس کا مطلب تھا ’ ٹرمپ کبھی نہیں‘، اس مہم میں وہ پیش پیش تھے۔

1984 میں ریاست کے ایک چھوٹے سے شہر مڈل ٹاؤن میں پیدا ہونے والے سینیٹر نے ٹرمپ کو ’امریکی ہٹلر‘ قرار دے چکے ہیں، 2016 میں اپنے ایک بیان میں جے ڈی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ لوگوں کو دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کا موقع دے رہے ہیں۔

ایران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کروانا چاہتا ہے، امریکی حکام کا دعوٰی

مثلا میکسیکن تارکین وطن یا وہ لوگ جو چین کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں یا ڈیموکریٹ پارٹی کے اشرافیہ وغیرہ۔

جبکہ ڈینس کا مزید کہنا تھا کہ میں فیصلہ نہیں کر پا رہا ہوں کہ ٹرمپ ایک گھٹیا شخص ہیں یا امریکا کے ہٹلر ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی درست پیشگوئی کرنے والے پادری کی ویڈیو وائرل

حیرت انگیز طور پر وینس ٹی وی پر بطور سیاسی تجزیہ کار بھی سامنے آ چکے ہیں، جبکہ اپنی سوانح عمری پر کتاب لکھ چکے ہیں، کتاب کی شہرت کااندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک 15 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ یہ کتاب 2016 میں ’ہلبلی ایلیجی‘ کے عنوان سے پبلش ہوئی تھی۔

تاہم 2022 میں وینس نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے قبل ٹرمپ سے معافی مانگی تھی، جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت انہیں حاصل رہی۔

ٹرمپ کی مہم ’میک امریکا گریٹ اگین‘ میں بھی وینس نے اہم کردار نبھایا تھا، جبکہ وینس کا شمار ان سیاستدانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے روس کے خلاف یوکرین کو دی جانے والے امداد پر شکوک کا اظہار کیا۔

دوسری جانب حیرت انگیز طور پر وینس کی اہلیہ کا تعلق بھارت سے ہے، سینیٹر جے ڈی نے 2010 میں بھارتی نژاد اوشا سے شادی کی تھی، دونوں کی ملاقات 2010 میں طالب علمی کے دور میں ہوئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر گولی چلانے والے کی گاڑی اور گھر سے دھماکا خیز مواد برآمد

اوشا ایک بھاتی تارکین وطن کی بیٹی ہیں، جو کہ سان ڈیاگو کے قریبی علاقے میں پلی بڑھی۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اوشا اس وقت سان فرانسسکو کی ایک قانونی فرم میں ٹرائل اٹارنی تعینات ہیں چیف جسٹس جان جی رابٹس جونیئر کی معاون بھی ہیں۔

جبکہ وینس کالج کے زمانے سے ہی اپنی اہلیہ کو اپنا ’روحانہ رپنما‘ سمجھتے ہیں، امریکی میڈیا کو انٹرویو میں اوشا نے بتایا کہ مجھے جے ڈی پر اعتماد ہے اور میں واقعی ان سے پیار کرتی ہوں لہٰذا ہم دیکھیں گے کہ اب ہماری زندگی میں کیا ہوتا ہے۔

Donald Trump

Indian

vice president

Wife

US Presidential Elections 2024

JD vance