Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

دبئی میں ’الو‘ کا ریستوران تنازع کی زد میں

جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل دیا جا رہا ہے، جس پر ریستوران کے مالک نے الزامات مسترد کر دیے ہیں
شائع 18 جولائ 2024 10:46am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام

دبئی میں ان دنوں الو کا ریستوران چرچہ میں ہے، جس پر جانوروں، پرندوں پر تشدد کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کے ’الو‘ ریستوران میں موجود 9 الو موجود ہیں، جبکہ اس ریستوران پر جانوروں اور پرندوں پر ظلم کو بڑھاوا دینا کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

’بوما‘ نامی الو کا ریستوران مختلف نسلوں کے الوؤں کے باعث مقبول ہے، جہاں ہر الو کی قیمت 70 درہم ہے، جو کہ پاکستانی 5 ہزار سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

السیف ولیج مال پر موجود یہ ریستوران دراصل جاپانی کیفے سے متاثر ہے، تاہم الزامات پر ریستوران کے مالک محمد الشیہی کا کہنا تھا کہ الوؤں کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

لیکن جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مالک کے بیان کو رد کیا جا رہا ہے، اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ الو اس ماحول کے عادی نہیں ہیں۔

ایک ایسی ہی تنظیم کی رہنما ایمیلی ذیڈذک کا کہنا تھا کہ الو ایک ایسا پرندہ ہے جسے انسانوں کا ماحول پسند نہیں ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کینگرو پیچھے نہیں چل سکتا؟ پرندوں اور جانوروں کے 8 حیرت انگیز حقائق

لیکن اس پر محمد الشیہی کا کہنا تھا کہ کچھ الو ایسے ہوتے ہیں جو جنگل میں زندہ نہیں رہ سکتے ہیں۔

dubai

Instagram

ابوظہبی

restaurant

owl