Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مویشی مالکان سخت پریشان ہیں جبکہ سرکاری ویٹنری عملہ غائب ہے

میرواہ کے نواحی گاؤں الھداد خاصخیلی سمیت کئی گاؤں میں مویشیوں میں 'دم گوگھارو' کے بیماری پھیلنے سے متعدد جانورہلاک ہوگئے
شائع 18 جولائ 2024 10:41am
Thousands of animals die of respiratory disease in Sindh - Aaj News

ٹھری میرواہ کے نواحی گاؤں الھداد خاصخیلی سمیت کئی گاوں میں بیماری پھیلنے مویشی مرنے لگے ہیں۔ مویشی مالکان سخت پریشان ہیں جبکہ سرکاری ویٹنری عملہ غائب ہے۔

میرواہ کے نواحی گاؤں الھداد خاصخیلی سمیت کئی گاؤں میں مویشیوں میں ’دم گوگھارو‘ کے بیماری پھیلنے سے متعدد جانورہلاک ہوگئے جس سے مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

ایک مویشی مالک نے بتایا کہ دم گوگھارو کی بیماری میں مویشی کو سانس کی شدید تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹر بھی نہیں آتے کئی دفعہ کال کی مگر کوئی نہیں سنتا، ہم غریب کا سب کچھ ہمارے مویشیوں سے جڑا ہے۔

نجی ویٹنری ڈاکٹر کے مطابق مویشوں کی یہ بیماری پھیلنے کے متعدد اسباب ہوتے ہیں، عمومی طور پر صفائی کم ہونے یا شدید گرمی کی سبب بھی یہ بیماری مویشیوں کے ہلاک ہونے کا باعث بنتی ہیں جبکہ اس کا اعلاج بہت مہنگا ہوتا ہے، مویشی مالکان کے لیے ان کا اعلاج کروانا بہت مشکل ہوتا ہے اور سرکاری سطح پر تمام ویٹنری عملہ بھی موجود نہیں ہے۔

مویشی مالکان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لیکر مویشیوں کا علاج کروایا جائے۔

sindh