Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، ڈنڈوں، اینٹوں، مکوں اور بلوں کا استعمال، متعدد افراد زخمی

پتوکی میں 2 گروپوں میں جھگڑا ہوا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، 16 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
شائع 18 جولائ 2024 10:36am

پنجاب کے شہر پتوکی کے نواحی گاؤں میں کرکٹ میچ کے دوران 2 گروپوں میں جھگڑے کے دوران ڈنڈوں، اینٹوں، مکوں اور بلوں کا آزادانہ استعمال ہوا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پتوکی کے نواحی گاؤں 22 چک رکن پورہ میں کرکٹ میچ کے دوران 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دونوں گروپوں میں جھگڑے کے دوران ڈنڈوں، اینٹوں، مکوں اور بلوں کا آزادانہ استعمال ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پتوکی کے تھانہ صدر پولیس نے واقعے پر محمد فاروق نامی شہری کی مدعیت میں 6 نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی نے کہا کہ میچ کے دوران ملزمان نے میرے بیٹوں اور ان کے دوستوں کو زد و کوب کیا، بعدازاں ملزمان دیوار پھلانگ کر میرے گھر میں داخل ہوگئے اورکلہاڑی کے وار سے میرے بھائی کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس نے فوٹیج کی مدد سے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

punjab

cricket match

Punjab police

Pattoki

groups clashes

group clash