Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبہ کو کمروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف پرتشدد مظاہرے سنگین صورتحال اختیار کرگئے
شائع 18 جولائ 2024 09:07am

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر پاکستانی طلبہ کو کمروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کا احتجاج پُرتشدد صورت اختیار کرگیا۔ کوٹہ مخالف مظاہرین اور وزیر اعظم حسینہ واجدکے حامی طلبہ ونگ کے درمیان جھڑپیں ہوئی جن میں 6 طلبہ ہلاک اور 100سے زائد طلبا زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیش میں تمام اسکول اور کالجز تاحکم ثانی بند کردیے گئے ہیں۔ ادھر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی طلبا کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب ہائی کمشنرسید معروف نے پاکستانی طلبہ کے لیے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں اور بتایا کہ پاکستانی طلبہ کو احتجاج سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ وہ کیمپس میں اپنے کمروں سے باہر نہ نکلیں۔

Bangladesh

Bangladesh Protest

bangladesh clash