Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا کا بنگلا دیش میں پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار

بنگلادیش میں پر امن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، میتھو ملر
شائع 18 جولائ 2024 08:50am

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے بنگلا دیش میں پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلادیش میں 6 افراد کی ہلاکت کی خبریں دیکھی ہیں، بنگلادیش میں پر امن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور ساتھ ہی حالیہ حملوں میں فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس بھی کیا۔

میتھیوملر نے کہا کہ افغان طالبان اپنی سرحدیں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھایا، اس ناسور کا خاتمہ پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے، واشنگٹن کئی معاملات میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، امریکا پاکستان کی معیشت بہتر کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بنگلا دیش میں ہونے والے حالیہ پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 6 افراد کی ہلاکت کی خبریں دیکھی ہیں، بنگلا دیش میں پر امن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

میتھو ملر کا مزید کہنا تھا کہ بنگلادیش میں پر تشدد واقعات پر گہری نظر ہے، بنگلادیش میں پرامن احتجاج پر زور دیتے ہیں، واشنگٹن اور ڈھاکا میں موجود سفارتخانہ صورتحال بھی مانیٹر کررہا ہے۔

Washington

Bangladesh

US Department of State

Matthew Miller

Bangladesh Protest

bangladesh clash