Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مخصوص نشستیں: سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم

الیکشن کمیشن کامشاورت جاری رکھنے کافیصلہ، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس کل پھر ہوگا
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2024 05:39pm

قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کامشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس کل پھرہوگا۔

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دبریفنگ دی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعت بھی قرار دیا ہے۔

Supreme Court

ECP

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

reserved seats

Election Commission of Pakistan (ECP)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council