Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین: شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک، متعدد پھنسے لوگوں کو نکلنے کی کوششیں

شاپنگ سینٹر 14 منزلہ عمارت ہے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، حکام
شائع 18 جولائ 2024 08:33am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چین کے صوبے سیچوان کے ایک شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی میڈیا کے مطابق متاثرہ شاپنگ سینٹر میں تاحال متعدد لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو حکام نے تصدیق کی کہ آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے، شاپنگ سینٹر کی 14 منزلہ عمارت ہے اور پھنسے لوگوں کو ہر ممکن وسائل استعمال کرکے نکالا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ کے 300 ایمرجنسی ورکرز اور درجنوں گاڑیاں آگ بھجانے اور عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف عمل ہیں۔

china

fire

blaz