Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مجھے میرے جوتے لینے دو‘ زخمی ٹرمپ کی جوتوں کے لئے چیخ و پکار

ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی سے خطاب کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔
شائع 17 جولائ 2024 07:30pm

پنسلوینیا میں قاتلانہ حملے کا شکار سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زخمی ہونے کے باوجود اپنے جوتوں کی فکر لگی رہی۔

سابق امریکی صدر اور رواں سال ہونے والے صدارتی الیکشن میں ری پبلیکن کی جانب سے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی سے خطاب کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

ایران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کروانا چاہتا ہے، امریکی حکام کا دعوٰی

امریکی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے کے بعد ان کی سیکیورٹی نے ٹرمپ کو گھیر لیا تھا اور انہیں وہاں سے اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ کہ ایسے میں ٹرمپ کو اپنے جوتوں کی فکر ستانے لگی، انہوں نے چیخ کر کہا کہ مجھے میرے جوتے لینے دو۔

اس موقع پر ایجنٹس نے کہا کہ آپ زخمی ہیں اور کان سے خونہ نکل رہا ہے۔ آپ کو گاڑی تک پہنچانا ضروری ہے۔ لیکن ٹرمپ نہ مانے اور آخرکار اپنے جوتے پہن کر ہی اٹھے۔

بعد ازاں سابق صدر اپنے جوتے پہن کر اٹھے اور حامیوں کو دیکھ کر ہوا میں اپنا مُکا لہرایا اور مقابلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

Donald Trump

donald trump attack