Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ نے شوہر کو سوشل میڈیا کے ذریعے طلاق دے دی، پوسٹ وائرل

شہزادی شیخہ مہرہ نے خود کو سابقہ اہلیہ قرار دیا ہے
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2024 04:46pm

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے انسٹا گرام پر طلاق کا اعلان کر دیا۔

دبئی میں شاہی انداز میں ہونے والی شادی کا اختتام اماراتی شہزدی شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام کی پوسٹ کے زریعے کیا مذکورہ پوسٹ میں شہزادی نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پیارے شوہر، جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں ان سے طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھنا۔

شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی اس پوسٹ کے آخر میں خود کوسابقہ اہلیہ بھی قرار دے دیا۔

شہزادی نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں بھی سوشل میڈیا سے ہٹا دی ہیں۔ وہیں دونوں نے ایک دوسری کو سوشل میڈیا سے ان فالو بھی کر دیا ہے۔

دوسری جانب شہزادی شیخہ مہرہ کی اچانک طلاق سے متعلق پوسٹ دیکھ کر اُن کے مداح و انٹرنیٹ صارفین تذبذب کا شکار ہیں ۔ کیونکہ صرف یہی نہیں چندہفتوں قبل مہرہ نے ایک اور خفیہ پیغام پوسٹ کیا تھا جس میں انہیں اپنی بیٹی کے ہمراہ قیمتی لمحات گزارتے دیکھا گیا۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے شہزادی شیخہ مہرہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہو جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ طلاق کا حق صرف اور صرف شوہر کے پاس ہوتا ہے عورت صرف خلع لے سکتی ہے۔

یاد رہے کہ شیخہ مہرہ متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی ہیں۔

اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ 5 اپریل 2023 کو شیخ مَانع المکتوم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ بعدازاں انہوں نے رواں سال مئی میں اپنی پہلی بیٹی کا استقبال کیا تھا۔

dubai

Divorce