Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوشاب : نہر میں ڈوبنے والے بچوں میں سے 2 کی لاشیں نکال لی گئیں، مزید کی تلاش جاری

گزشتہ روز کشتی الٹنے سے 7 بچے ڈوب گئے تھے، ایک کو بچالیا گیا تھا
شائع 17 جولائ 2024 04:56pm

خوشاب میں چشمہ جہلم لنک کینال شیر گڑھ نہر میں ڈوبنے والے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ گزشتہ روز کشتی الٹنے سے 7 بچے ڈوب گئے تھے، ایک کو بچالیا گیا تھا۔

بچوں کی لاشیں ریسکیو ٹیموں نے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیں جن میں اٹھارہ سالہ محمد وقاص اور پندرہ سالہ سمیع اللہ شامل ہیں۔

خوشاب میں کشتی اُلٹ جانے کے باعث 7 بچے شیرگڑھ نہر میں ڈوب گئے

مزید چار بچوں کی تلاش جاری ہے۔ منگل کے روز ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا تھا کہ واقعہ حافظ والی پل شیر گڑھ نہر پیلو وینس کے مقام پر پیش آیا۔ ڈوبنے والے 7 بچوں میں سے ایک کو بچا لیا گیا تھا۔ ڈوبنے والے بچوں کا تعلق پیلو وینس سے بتایا جاتا ہے۔

punjab

Punjab police

rescue 1122

drowning river