Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی، عرفان صدیقی

آئین کے آرٹیکل 17 میں سیاسی جماعت کسے قرار دیا گیا ہے، رہنما ن لیگ
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2024 09:58pm

مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف پر مجوزہ پابندی کے حوالے سے کہا ہے کہ پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ آئین کے آرٹیکل 17 میں سیاسی جماعت کسے قرار دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹویٹ میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا تھا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کی حمایت یا مخالفت سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ ہمارے آئین کے ارٹیکل 17 کے تحت ”سیاسی جماعت“ کسے کہتے ہیں؟

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پہلے یہ طے کرنا ہوگا کہ جان بوجھ کر ملکی ترقی و خوشحالی کو نقصان پہنچانے، عالمی مالیاتی اداروں کو پاکستان کی مدد سے روکنے کے لیے مظاہرے کرنے اور خطوط لکھنے، بھاری سرمائے سے دنیا کے مختلف ممالک کو پاکستان دشمنی پر ابھارنے، بھارتی لابی سے مل کر پاکستان کو رسوا کرنے، چند گھنٹوں کے اندر اندر 250 سے زائد دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے، شہدائے وطن کی توہین کرنے، فوج میں بغاوت کی سازش کرنے، اپنے زیر اثر میڈیا کو قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھونک دینے، پاکستان دشمنوں سے فنڈز لینے اور پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دینے کے جتن کرنے والے گروہ کو کیا آرٹیکل 17 کے تحت باضابطہ سیاسی جماعت کہلانے کا حق حاصل ہے۔

سیاسی صورتحال معیشت کو ڈی ریل کر سکتی ہے، موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرا ر ہے گی، فچ

حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

’پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتیں واضح کریں وہ ن لیگ کے ساتھ ہیں یا نہیں‘، پابندی کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسی جماعت کو حق حاصل ہے تو ایسے ہی دیگر گروہوں کو بھی یہی استحقاق دینا ہوگا یا پھر آئین پاکستان کو بدلنا ہوگا۔

PMLN

اسلام آباد

irfan siddiqui

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

PTI Ban