Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مظفرگڑھ سے ہمارے ایم این اے معظم جتوئی کو اغوا کر لیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف کا دعویٰ

ہم رکن قومی اسمبلی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2024 09:59pm

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے مظفر گڑھ کے حلقے سے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) اپنے ایک ٹویٹ میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے باوجود کہ کسی کو بھی نہیں اٹھایا جائے گا پھر بھی ناقابل تصور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

معظم جتوئی کو آج صبح مظفر گڑھ میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا ہے تاہم ان کے مطابق معظم جتوئی پہلے ہی سپریم کورٹ کی روشنی میں تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے اپنا بیان حلفی جمع کرا چکے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ایسے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور رکن قومی اسمبلی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سیاسی صورتحال معیشت کو ڈی ریل کر سکتی ہے، موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرا ر ہے گی، فچ

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم ایسے اغوا سے متعلق عدالت کو آگاہ رکھیں گے اور انہیں امید ہے کہ عدالت اس پر کارروائی کرے گی۔

اسلام آباد

Muzaffargarh

chairman pti

Barrister Gohar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

Barrister Gohar Ali Khan

moazzam jatoi