Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں طوفانی بارش، 83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شہر کی کئی سڑکیں زیرِآب، گاڑیاں ڈوب گئیں، 16 لاکھ افراد بجلی سے محروم، اشیائے ضرورت کے حصول میں مشکلات
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2024 06:12pm

کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ شہر کے بہت سے علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوچلی ہے۔ بیشتر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

انوائرنمنٹ کینیڈا نے بتایا کہ منگل کو ٹورونٹو میں 100 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے نتیجے میں 83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ کئی ریلوے اسٹیشنز میں بھی پانی بھرگیا جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔

موسلا دھار بارش کے دوران جب آگے بڑھنا ممکن نہ رہا تو بہت سے لوگ اپنے گاڑیاں راستے ہی میں چھوڑ کر گھر کی طرف روانہ ہوگئے۔ بعض گاڑیاں ریلے میں بہہ گئیں۔

بنکاک : لگژری ہوٹل سے امریکی شہری سمیت 6 غیر ملکی سیاحوں کی لاشیں برآمد

طوفانی بارش نے لاکھوں افراد کو بجلی سے محروم کردیا۔ ہزاروں افراد اپنے گھروں میں محصور سے ہوکر رہ گئے ہیں۔ شہر کی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے جس کے تحت لوگوں سے کہا گیا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔

ٹورونٹو میں بہت سے پانی کی نکاسی کے نظام پر بھی غیر معمولی دباؤ مرتب ہوا ہے۔ بجلی کی فراہمی کے نظام میں خرابی پیدا ہونے سے کم و بیش 16 لاکھ افراد اپنے اپنے گھروں میں بجلی سے محروم ہیں جس کے باعث اُن کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ٹورونٹو کی ڈان ویلی نامی سڑک پر پانی اس قدر بھرگیا ہے کہ گاڑیاں ڈوب گئی ہیں۔ لوگوں کے لیے پیدل نکلنا بھی انتہائی دشوار ہوگیا۔ بہت سے لوگوں کے لیے اپنے گھروں سے باہر قدم رکھنا بھی ممکن نہیں رہا۔ انہیں اشیائے ضرورت کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

toronto

HEAVY RAINFALL

ROADS SUBMERGED

POER CUT IN MANY AREAS