Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلر کا حلف قرآن پر اٹھایا

مجھے فخر ہے کہ میں پہلی مسلم خاتون لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے، شبانہ محمود
شائع 17 جولائ 2024 11:10am

رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلر کا حلف قرآن پر اٹھا لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلی مسلمان لارڈ چانسلر ہیں، انہوں نے اپنا حلف مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک پر اُٹھایا۔

اس موقع پر شبانہ محمود نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں پہلی مسلم خاتون لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے، یہ ذمہ داری استحقاق اور بوجھ دونوں ہے، اس ذمہ داری سے آنے والی نسلوں کے لیے دروازے کھلیں گے، اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بناؤں گی۔

شبانہ محمود نے کہا کہ اسلام انصاف کا درس دیتا ہے اور میں اس فرض سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو سیاسی دباؤ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر فیصلے کرنے چاہئیں۔

وزیر انصاف کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے شبانہ محمود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری دنیا میں قانون کی حکمرانی اور حقوق انسانی کا دفاع کروں گی، عدلیہ کسی خوف اور دبائو کے بغیر فیصلے کرے۔

london

United Kingdom

SHABANA MEHMOOD

First female Muslim Lord Chancellor