Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی مشاورت سے چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ تیار کرلیا

آئی سی سی چیف فنانس آفیسر انکر کھنہ اور پی سی بی کے سی ایف او جاوید مرتضیٰ نے بجٹ تیار کیا
شائع 17 جولائ 2024 10:50am

پاکستان نے آئی سی سی کی مشاورت سے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی۔

آئی سی سی چیف فنانس آفیسر انکر کھنہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ایف او جاوید مرتضیٰ نے بجٹ تیار کیا ہے۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں 19 جولائی سے آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز شروع ہورہی ہیں، جس میں پی سی بی سربراہ محسن نقوی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے 18 جولائی کو روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کولمبو میں ہونےوالے اجلاس میں بائیس جولائی کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی جبکہ آئی سی سی اور پی سی بی کی مشاورت سے تیار کردہ یہ بجٹ بائیس جولائی کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی کا بڑا فیصلہ، ’پاکستان کیلئے بھیانک خواب‘

چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارت نے پاکستان کے بجائے کن ممالک میں میچ کھیلنے کی رضامندی ظاہر کر دی

اس روز صرف بجٹ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے، ہائی برڈ ماڈل سمیت کوئی دوسرا فارمولہ ایجنڈے میں نہیں رکھا گیا، اس کے ساتھ کوئی اضافی بجٹ یا ہنگامی بجٹ پر بھی بات نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو19 فروری سے 9 مارچ تک آئی سی سی چیمپئَنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے جس کے لیے پچز اور گراونڈ آئی سی سی کے کیورٹر اینڈی ایٹکسن کی ہدایات کےمطابق تیار کیے جارہے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کے وفد کی اکتوبر میں پاکستان آمد متوقع ہے۔ اب تک تین مختلف وفود چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات دیکھنے کے لیے پاکستان آچکےہیں۔

PCB

ICC

champions trophy 2025

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Icc Champions Trophy 2025