Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی فوج کا دہشتگردوں کے حملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

پاکستان کو جدید امریکی ہتھیار فراہم کرنے پر ابھی اعلان کرنے کو کچھ نہیں، ترجمان پینٹا گون
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2024 09:22am

امریکی فوج نے دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کردیا۔

امریکا کے دفاعی ادارے پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں پاکستانی فوجی جوانوں کے جانی نقصان پر افسوس ہے، ہماری دعائیں جان قربان کرنے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردوں کے ساتھ مشکل جنگ میں ہے، امریکا اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کررہا ہے، دونوں ممالک مل کر کام کرنے والے طریقوں پر بات کر رہے ہیں، انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا اور پاکستان ماضی میں بھی کام کر چکے ہیں۔

ڈی آئی خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز، بچوں سمیت 5 شہید

پاکستان کو جدید امریکی ہتھیار فراہم کرنے کے سوال پر میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ اس سے متعلق ان کے پاس ابھی اعلان کرنے کو کچھ نہیں، پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے تعلقات برقرار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عسکری ضروریات کے میکانزم پر بات چیت ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ 15 جولائی کو خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بھی دہشت گردوں نے بڑا حملہ کیا تھا جس میں پاک فوج کے 8 اہلکار شہید جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

علاوہ ازیں، خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں گزشتہ روز ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 شہریوں اور 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ہوئے تھے جب کہ حملے میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

Washington

Dera Ismail Khan

Terrorism in Pakistan

US Department of State

pantagone

BANNU CANTT

Major General Patrick Ryder