Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

سیمنٹ کی بوری پر 300 روپے اضافہ، سفید پوش طبقے کے لیے گھر بنانا مزید مشکل

پہلے جو گھر 45 لاکھ میں بنتا تھا اب وہ 75 لاکھ میں بن رہا ہے
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2024 08:05pm
Due to increase in taxes in budget, construction materials became expensive - Aaj News

بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار سے تعمیراتی سامان مہنگا ہو گیا۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 300 سو روپے اضافہ ہوگیا، سفید پوش طبقے کے لیے گھر بنانا مزید مشکل ہو گیا۔

اپنا گھر بنانے کا خواب پورا کرنے میں مزید مشکلات سیمنٹ، سریہ، ریت، بجری اور اینٹے مہنگی ہو گئیں۔ گھر بنانے والا تعمیراتی مٹیریل مہنگا ہونے سے سفید پوش طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہو گیا۔

کہتے ہیں پہلے جو گھر 45 لاکھ میں بنتا تھا اب وہ 75 لاکھ میں بن رہا ہے۔ حالیہ بجٹ کے بعد لاہور میں سیمنٹ کی بوری 300 روپے اضافے کے ساتھ 1500 روپے کی ہو گئی۔

ریت 40 سے بڑھ کر 55 روپے فٹ مقرر کر دیا گیا، چئیرمین سیمنٹ ڈیلر ایسوسی ایشن کہتےہیں بجٹ کے بعد سیمنٹ میں 1 سے 2 روپےایکسیز ڈیوٹی بڑھی جس کےبعد قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

کاروبار سے وابستہ افراد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کنسٹرکشن مٹیریل پر ٹیکسز کم کیے جائیں تاکہ گھر بنانے والوں کے لیے آسانی پیدا ہو سکے۔

پاکستان