Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی آئی خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز، بچوں سمیت 5 شہید

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر
شائع 16 جولائ 2024 04:57pm

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر فائرنگ کرکے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 شہریوں کو شہید کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر بزدلانہ حملہ کیا اور نہتے اسٹاف پر گولیاں چلا دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے بہادری لڑتے ہوئے 2 سپاہی شہید ہوگئے۔

ISPR

پاکستان

ATTACKED