Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

عمان میں دہشت گردی کا واقعہ، وزیراعظم شہباز شریف کا ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار

مسقط میں پاکستانی سفارتخانے کو زخمیوں کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے، تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2024 06:10pm

وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے شہر مسقط میں امام علی مسجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت اور پاکستانیوں سمیت 4 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ میرا دل متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، میں نے مسقط میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کی ہر ممکن مدد کرے اور ذاتی طور پر ہسپتالوں کا دورہ کرے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان سلطنت عمان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش کرتا ہے۔

عمان میں دہشت گردی کا واقعہ، پاکستان کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے عمان میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تعاون کو تیار ہیں، دہشت گرد حملے میں دو پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سلطنت عمان کی امام علی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے میں فائرنگ سے 2 پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں امام علی مسجد میں مجلس عزا جاری تھی اور 700 سے زائد افراد موجود تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔

پاکستان