Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشکل معاشی اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کرسکتا ہے، موڈیز

آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی، رپورٹ
شائع 16 جولائ 2024 01:31pm

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے اورمشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوظ انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کرسکتا ہے۔

موڈیز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی، نیا آئی ایم ایف پروگرام فنانسنگ کےمعتبر ذرائع فراہم کرے گا۔

موڈیز کے مطابق ان میں دیگرممالک، عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا حصول شامل ہے، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ ٹیکسوں، توانائی کےنرخوں میں مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ اصلاحات پردباؤڈال سکتی ہے جبکہ مشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوظ انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کرسکتا ہے۔

آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کا اسٹاف لیول معاہدہ، وزیر خزانہ کا اسٹرکچرل ریفارمز لانے کا اعلان

موڈیز کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریباً21 ارب ڈالرہیں، مالی سال2027-26 کیلئے تقریباً 23 ارب ڈالرکی مالی ضروریات درپیش ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس 9.4 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائراس کی ضروریات سے کافی کم ہیں، پاکستان کی بیرونی پوزیشن اب بھی نازک ہے، بلند بیرونی مالیاتی ضروریات کے ساتھ اگلے 3 سے 5 سال پالیسیوں میں مشکلات درپیش ہوں گی۔

آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

موڈیز کے مطابق کمزور گورننس اور سماجی تناؤ حکومت کی اصلاحات کوآگے بڑھانے کی صلاحیت کو متاثرکر سکتا ہے

پاکستان

IMF

Moody's

IMF program

IMF Tax

ECONOMICS WOES WORSEN