سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگانا مسائل کا حل نہیں ہے، جاوید لطیف
جس سےملک کوخطرہ ہوا اس کوکوئی سیاسی جماعت نہیں کہتا، ملک اب کسی امتحان کامتحمل نہیں ہوسکتا، سینئر رہنما ن لیگ
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگانا مسائل کا حل نہیں ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، جس سےملک کوخطرہ ہوا اس کوکوئی سیاسی جماعت نہیں کہتا، ملک اب کسی امتحان کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کوناکام بنانےکی کوشش کی گئی، پاکستان معاشی، اخلاقی، دفاعی اور سفارتی لحاظ سے کمزور ہو چکا ہے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ اداروں میں بیٹھے لوگ مصلحت کے تحت خاموش رہیں تو الگ بات ہے، مگر جانتے سب ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم مزید کسی امتحان کے قابل نہیں رہے، سب جانتے ہوئے بھی ہم آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔
PMLN
Ban on political parties
Ban on PTI
مقبول ترین
Comments are closed on this story.