Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، سیکیورٹی فورسز کے 8 اہلکار شہید

جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک، دہشت گردوں نے چھاؤنی پر حملہ کرکے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی، آئی ایس پی آر
شائع 16 جولائ 2024 12:11pm

راولپنڈی: گزشتہ روز بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے واقعہ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھاؤنی پر دہشت گردوں کے خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 8 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ چھاؤنی میں داخلے ہونے کی کوشش کرنے والے تمام 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اطلاعات موصول ہوئی کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ؎ جبکہ دہشت گردوں نے چھاؤنی میں داخل ہونے کے لیے پہلے بارود سے بھری گاڑی سے بنوں کینٹ کی دیوارپردھماکا کیا۔ تاہم واقعہ اور دہشت گردوں سے متعلق تفصیلات دستیاب نہیں تھی۔

آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز کے دہشت گردی کے واقعہ سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 15 جولائی کی صبح 4 بج کر 40 منٹ پر 10 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا اور داخل ہونے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ملحقہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں 8 اہلکار شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں تمام 10دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گرد حملہ حافظ گل بہادرگروپ کی جانب سےکیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حافظ گل بہادرگروپ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں کروارہا ہے، پاکستان متعدد مرتبہ عبوری افغان حکومت سے ضروری اقدامات کا کہہ چکا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکومت دہشت گردوں کواپنی زمین استعمال کرنےسےروکے، افغان حکومت ان دہشت گروپس کیخلاف مؤثرکارروائی کرے۔

بنوں کے تھانہ صدر کے قریب نصب شدہ 10 کلو دھماکا خیز مواد برآمد

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افغانستان سے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے جو ضروری ہوا کرینگے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار محمد شہزاد (عمر: 44 سال، ساکن: ضلع پونچھ، آزاد جموں و کشمیر)، حوالدار ضلال، حسین (عمر: 39 سال، رہائشی: ضلع خوشاب)، حوالدار شہزاد احمد (عمر: 28 سال، رہائشی: ضلع نیلم، اے جے کے)، سپاہی اشفاق حسین خان (عمر: 30 سال، رہائشی: ضلع مظفر آباد) ، سپاہی سبحان مجید عمر: 22 سال، رہائشی: ضلع مظفر آباد، AJK)، سپاہی امتیاز خان (عمر: 30 سال، رہائشی: ضلع کرک)، سپاہی ارسلان اسلم (عمر: 26 سال، رہائشی: پاکستان آرمی کے ضلع بہاولپور) اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی (عمر: 34 سال، رہائشی: لکی مروت) شامل ہیں۔

ISPR

پاکستان

Terrorism in Pakistan

TTP Terrorists