صنم جاوید کو گرفتاری سے بچانے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کا تحفظ
خیبرپختونخوا حکومت رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کو گرفتاری سے بچانے کے لیے میدان میں کود پڑی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت پر صنم جاوید کو اسلام آباد میں واقع خیبرپختونخوا ہاؤس میں منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی کے ترجمان یار محمد نیازی نے تصدیق کی اور بتایا کہ صںم جاوید کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صنم جاوید کو اکیلے منتقل نہیں کیا گیا بلکہ ان کے ساتھ ان کی پوری فیملی ہے، اس دوران وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔
واضح رہے کہ صنم جاوید کو گوجرنوالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرکے بلوچستان پولیس کے حوالے کردیا تھا جو انہیں کوئٹہ لے جانا چاہتی تھی، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو جمعرات تک صنم جاوید کو گرفتار کرنے اور اسلام آباد سے باہر لے جانے سے بھی روک دیا ہے۔
مزید پڑھیں:
صنم جاوید نئے مقدمے سے ڈسچارج ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار
پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم، تحریری حکم نامہ جاری
Comments are closed on this story.