ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا ریلیف، سابق امریکی صدر کے خلاف خفیہ دستاویزات کیس خارج
سابق صدرپر وائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت خفیہ قومی دفاعی دستاویزات اپنے ساتھ لے جانےکا الزام تھا
امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر کے خلاف خفیہ دستاویزات کیس خارج کردیا۔
عدالت نے کیس ماورائے قانون اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کی بنیاد پرخارج کیا۔ سابق صدرپروائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت خفیہ قومی دفاعی دستاویزات غیر قانونی طور پراپنے ساتھ لے جانےکا الزام تھا۔
فلوریڈا میں ٹرمپ کے نامزدہ کردہ امریکی ڈسٹرکٹ جج ایلین کینننے فیصلہ سنایا کہ استغاثہ کو غیر قانونی طور پر اس کام کے لیے مقرر کیا گیا جبکہ ان کے پاس مقدمہ دائر کرنے کا اختیار نہیں تھا۔
واضح رہے کہ یکم جولائی کو سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ عہدے پر رہتے ہوئی کئی کاموں کی انجام دہی پر ٹرمپ کو مقدمے کے خلاف استثنیٰ حاصل ہے۔ موجودہ عدالتی فیصلہ سابق صدر کے لیے ایک اور بڑی قانونی کامیابی ہے۔
Donald Trump
America
America Election
مقبول ترین
Comments are closed on this story.