Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹرمپ پر حملے میں استعمال کی جانے والی بندوق 11 سال پہلے خریدی گئی، وائٹ ہاؤس

امریکی ایجنسی ایف بی آئی کی جانب سے حملہ آور کے موبائل فون تک رسائی حاصل کرلی ہے
شائع 16 جولائ 2024 10:40am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ امریکی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ امریکی میڈیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈر ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں تحقیقات جاری ہیں جبکہ انکشافات بھی سامنے آ گئے ہیں۔

ایف بی آئی کے مطابق تکنیکی ماہرین نے حملہ آور کے فون تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور سے ملنے والی الیکٹرانک ڈیوائسز کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ گواہوں، عینی شاہدین اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں سمیت تقریباً سو افراد سے پوچھ گچھ کرچکے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کو کس کی حمایت حاصل تھی یا اس کی کس سے وابستگی تھی، نہیں معلوم ہوسکا۔

ٹرمپ پر حملے نے سیکرٹ سروس کے سامنے 5 اہم سوال کھڑے کردئے

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ پر جس رائفل سے فائرنگ کی گئی تھی وہ گیارہ سال پہلے خریدی گئی تھی۔

ٹرمپ پر حملہ: اہلخانہ کو بچاتے ہوئے جاں بحق شخص ’ہیرو‘ قرار، 7 لاکھ ڈالر عطیات جمع

واضح رہے سابق امریکی صدر پر ریاست پنسلوانیا میں صدارتی انتخابات کی ریلی کے دوران ڈونلڈر ٹرمپ پر حملہ ہوا تھا، جس میں گولی ان کے کان کے اوپری حصے پر لگی تھی۔

Donald Trump

FBI

mobile phone

Attack on Donald Trump