Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی کراچی سے متعلق پیشگوئی

شہر قائد میں 18 جولائی سے بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگا
شائع 16 جولائ 2024 09:43am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

کراچی میں گرمی کاراج،محکمہ موسمیات نے آج پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی صورتحال کے پیش نظر 10 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔

جبکہ شہرمیں آج رات وشام میں بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

دوسری جانب بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اٹھارہ جولائی سے شہر میں مون سون ہواؤں کا ایک اور اسپیل داخل ہوگا، بیس جولائی سے شہر قائد میں تیز بارش متوقع ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا، اچھی خبر آگئی

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 27 نمبر پر موجود ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں بند، گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 68 پرٹیکیولیٹ میٹرڑ ریکارڈ کی جارہی ہے۔

Met Office

Heatwave

Karachi Rain

KARACHI HOT WEATHER