Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، زخمی ساتھی گرفتار

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی
شائع 16 جولائ 2024 08:58am

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی جبکہ ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

لیاقت آباد میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

دوسری جانب لیاقت آباد تین ہٹی کےقریب پانی کی عدم فراہمی کےخلاف احتجاج کے باعث ڈاکخانے سے تین ہٹی جانےوالی روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہے۔

علاقہ مکینوں نے سڑک پر ٹائر جلا کراحتجاج شروع کر دیا۔ علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ 20دن سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

پاکستان

karachi