Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

چاند پر غار دریافت، انسانوں کو اس سے کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

یہ غار سب سے گہری قرار دی جا رہی ہے
شائع 15 جولائ 2024 11:56pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

چاند کی نچلی سطح پر ایک حیرت انگیز اور قابل رسائی ’غار‘ کی دریافت ہوئی ہے جس نے سائنسدانوں کو بھی حیران کر دیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کو چاند کی سطح کے نیچے ایک قابل رسائی غار کے ثبوت ملے ہیں۔ یہ گڑھا اپولو 11 کی لینڈنگ سائٹ کے مقام سے زیادہ دور نہیں ہے۔ غار 250 میل (400 کلومیٹر) پر واقع ہے جہاں سے نیل آرمسٹرانگ اور بز ایلڈرین 55 سال قبل اترے تھے۔

محققین کے مطبق امریکی تحقیقاتی خلائی ادارے ناسا کے Lunar Reconnaissance Orbiter کے ذریعے ریڈار کی پیمائش کا تجزیہ کیا، اور نتائج کا موازنہ زمین پر موجود آتش فزائی سوراخ سے کیا گیا۔ ان کے نتائج جریدے نیچر آسٹرونومی میں شائع ہوئے۔

چاند پر موجود غار کی تلاش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ اس کی بنیاد کے لئے ایک امید افزا جگہ ہے کیونکہ یہ غار سخت سطح کے ماحول سے پناہ فراہم کرتی ہے اور چاند کی طویل مدتی انسانی تلاش میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

یہ غار سب سے گہری قرار دی جا رہی ہے مگر سائنسدانوں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اس تک رسائی ممکن ہے۔ یہ گڑھا چاند کے Mare Tranquillitatis (Sea of ​​Tranquility) میں واقع ہے۔

نتائج کے مطابق چاند پر سیکڑوں گڑھے اور ہزاروں لاوا ٹیوبیں موجود ہوسکتی ہیں۔

Moon

Humans

cave

found

shelter